بروز میں عوامی نیشنل پارٹی کی شمولیتی تقریب،مختلف پارٹیوں سے کثیر تعداد میں افراد پارٹی میں شامل

چترال(بشیرحسین آزاد)عوامی نیشنل پارٹی ضلع چترال کے ایک پُروقار شمولتی تقریب صدر الحاج عید الحسین کی سربراہی میں گاؤں بروزمیں منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں مختلف پارٹیوں کو چھوڑ کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی،جس میں پی پی پی قابل ذکر ہے۔شمولیتی تقریب سے ضلعی صدر کے علاوہ ضلعی کابینہ اور تحصیل کابینہ کے ارکان جنرل سیکرٹری میر عباد اللہ،ڈاکٹر سردار احمد خان،سید شوکت حسین جان اور عمران حسین نے خطاب کیا۔ضلعی صدر الحاج عیدا لحسین نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ عوام کی جوق درجوق پارٹی میں شمولیت اے این پی کی خدمات کا اعتراف ہے۔2018 اے این پی کا ہے،ضلع چترال میں شمولیتی تقریب آئے دن جاری ہیں جوکہ پارٹی قائدین کے غیر متذلزل محنت کی دلیل ہے۔اُنہوں نے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پشاور میں اربوں روپے خرچ کرکے رپیڈ ٹرانزٹ تعمیر کررہا ہے جبکہ چترال میں سڑکوں کی ناگفتہ بہہ حالات کی وجہ سے آئے روز روڈ حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہورہے ہیں۔حکومت اپنی مدت پورا کررہی ہے مگر ضلع چترال پر کسی بھی قسم کی توجہ نہیں دی گئی۔البتہ تختیوں پر تختی لگانے کا میگاپراجیکٹ جاری ہے۔تقریب کے آخر میں صدر نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو سرخ ٹوپیاں پہنائی اور تقریب ریلی کی شکل میں اختتام پذیر ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں