اپٹا تحصیل چترال کیلئے نئے دس رکنی کابینہ کی تشکیل؛امیر الدین صدر اور امیر حمزہ جنرل سیکرٹری مقرر

چترال(نامہ نگار)اپٹا چترال ذرائع کے مطابق تحصیل چترال سے تعلق رکھنے والے پرائمری اساتذہ کا اہم میٹنگ آج گورنمنٹ پرائمری سکول چترال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں تحصیل چترال کے مختلف علاقوں بمبوریت،ایون،گہیریت،بروز،چمرکن،بکرآباد،جغور،ٹاؤ ن چترال،کجو،کاری اور برنس وغیرہ سے کافی تعداد میں پرائمری اساتذہ نے شرکت کی ۔اپٹا تحصیل چترال کا پہلے سے موجود کابینہ گزشتہ کئی سالوں سے غیر فعال ہوچکا تھا ۔کچھ عہدیدار اگلے کیڈرز میں ترقی پا چکے تھے جس کی وجہ سے اس کابینہ کو از سر نو تشکیل دینے کی اشد ضرورت تھی ۔ اپٹا جو صوبائی سطح پر بھی پرائمری اساتذہ کی سب سے بڑی تنظیم مانی جاتی ہے۔اس تنظیم کی بدولت پرائمری اساتذہ کافی فوائد بھی حاصل کر چکے ہیں ۔ صوبائی سطح پر اس تنظیم کو کافی پذیرائی حاصل ہے۔ اس طرح ضلع چترال کے اندر بھی اساتذہ کا بڑا اور سب سے مضبوط تنظیم بھی اپٹا ہے ۔ چترال کے تمام تحصیلوں میں اپٹا کے عہدیدار فعال کردار ادا کر رہے ہیں،صرف چترال تحصیل میں یہ کابینہ کمزور اور غیر فعال تھا جس کو آج دوبارہ از سر نو تشکیل دیا گیا، اور کوشش کرکے تمام عہدے قابل اور نئے اساتذہ کو سونپ دئے گئے ۔ آج کی اجلاس میں تحصیل چترال سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اپنے ضلعی عہدیداروں اور صوبائی عہدیداروں پر بھی بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ، اور صوبائی عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے آئندہ الیکشن تک ضلعی عہدیداروں کو برقرار رکھنے کیلئے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں