صوبائی حکومت نے چترال کے مختلف سڑکوں کیلئے تین سوملین روپے کی منظوری دی ہے/بی بی فوزیہ

پشاور(نامہ نگار)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت بی بی فوزیہ نے کہا ہے کہ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی میں چترال کے مختلف سڑکوں کیلئے تین سو ملین روپے کی منظوری دیدی گئی ہےجن پر کام جاری ہے ۔ان میں وریجون تاتریچ،جنجریت سے جنجریت کوہ اور کوشٹ تا لون تک سڑکوں کی توسیع و تعمیرشامل ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ان اہم سڑکوں کی تعمیر سے دورآفتادہ علاقوں کے عوام  کوآمدورفت کی بہتر سہولیات میسر آئیگی ۔انھوں نے مذید بتایا کہ چترال میں ان کے علاوہ 20599.115 ملین روپے لاگت کے 32 منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔جن میں بعض نئے اور بعض جاری منصوبے شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں